Search
Tuesday 27 February 2018
  • :
  • :

بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانیوں نے بھارتی گلوکاروں کو پیچھے چھوڑدیا

ایک بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستانی گلوکاروں نے بھارت کی امیر ترین فلم انڈسٹری میں بھارتی گلوکاروں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارت میں بڑھتا اثر و رسوخ ختم کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے پاکستانی فنکاروں کو سوچنے پر مجبور کردینگے۔ سب سے پہلے معروف پاپ سنگر نازیہ حسن نے ”ڈسکو دیوانے“ بنا کر بھارتی فلمی صنعت کو ایک نیا اسٹائل دیا۔ بھارتی میوزک شائقین ابھی نازیہ حسن اور زوہیب حسن کی آوازوں کے سحر سے نہیں نکلے تھے کہ استاد نصرت فتح علی خان نے بھارتی گلوکاروں کو مشکل میں ڈال دیا جس کے بعد شفقت امانت علی، عاطف اسلم، علی ظفر، مصطفی زاہد، شہزاد رائے، علی عظمت، عدیل چوہدری اور راحت فتح علی خان نے پے درپے بھارتی میوزک انڈسٹری میں اپنی آواز کے جادو جگادیئے اور بھارتی فلموں میں ایسے گانے دیئے جو ٹاپ ریٹنگ گانے بن گئے۔ایک ایسا دور جب بھارت کی فلمی صنعت دنیا بھر میں اپنا نام پیدا کررہی ہے وہاں پر پاکستانی گلوکاروں کی آوازیں صرف بھارتی عوام کی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اردو جاننے والے افر اد کی زبان پر راج کررہی ہے جو بھارت کی فلمی صنعت کے ”بڑوں“ کو ایک آنکھ نہیں بھارہی۔ پاکستان میں فلموں کی ناکامی اور پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں کامیابی یقینا ایک ایسا لمحہ فکریہ ہے جسے بھارتی فلمی صنعت کو ایک کانٹے کی طرح چبھنا ایک فطری عمل تھا یہی وجہ ہے کہ بھارت میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والے راحت فتح علی خان کو ایسے کیس میں پھنسایا جارہا ہے جس کی نوعیت تو بڑی نہیں لیکن آنے والے دنوں میں پاکستانی فنکاروں پر بہت گہرے اثرات مرتب کرنے کیلئے کافی ہے۔ پاکستانی فنکاروں کا بھارتی فلمی صنعت میں بڑھتا اثرورسوخ ختم کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے پاکستانی فنکاروں کیلئے سوچنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔




Leave a Reply